حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے آج پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیکس کے لیے ہندوستانی افواج اور خفیہ ایجنسیوں کو مبارکباد دی ہے ۔ یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہندوستانی افواج اور یہاں کی خفیہ ایجنسیوں نے دنیا کو یہ دکھادیا کہ وہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی ، دراندازی سے اپنے ملک کی حفاظت بخوبی کرسکتے ہیں ۔ جب کہ دنیا نے ہندوستان کے اقدام کی ستائش کی اور دہشت گردی کی سرکوبی کے لیے ہندوستان کے ساتھ تعاون اظہار رضا مندی کیا ہے ۔ مرکزی وزیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو جواب دینے پر وزیر اعظم ہند کو تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تائید پرستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے دنیا میں بیشتر ممالک متاثر ہیں جب کہ کئی سالک نے پاکستان کو سفارتی طور پر یکا و تنہا کرنے کے لیے ہندوستان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ ان میں امریکہ روس شامل ہیں ۔ مرکزی وزیر نے بارہ مولا میں دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے مہلوک ہندوستانی جوان کے ارکان خاندان کو خراج پیش کیا ۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کی کوزی کوڈ میں کی گئی تقریر کی ستائش کی ۔۔