ہندوستانی سرحد کے قریب تبت میںچینی فوجی مشقوںکا آغاز

بیجنگ۔یکم کولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے بھارتی سرحد کے قریب تبت میں فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔بھارتی سرحد پر ڈوکلام تنازع کے بعد چینی افواج کی یہ پہلی مشقیں ہیں جن کے ذریعے چین کی مسلح افواج علاقے میں اپنی نقل وحرکت اسلحہ پہنچانے کی صلاحیت اور فوجی سویلین رابطوں کا جائزہ لینا چاہتی ہیں ان مشقوں میں چینی مسلح افواج کے ساتھ چینی حکومت، مقامی کمپنیاں اور شہری بھی شامل ہیں، لحاسہ کی شہری حکومت نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں میں خوراک تقسیم کی ہے،یہ مشقیں پڑوسی ہندوستان کے لیے پریشانی کا باعث ہوسکتی ہیں۔