ہندوستانی سائبر روپوش امریکہ کو مطلوب

واشنگٹن ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک سائبر روپوش شیوراج سنگھ دابی کو امریکہ کیلئے سب سے زیادہ مطلوب مجرم قرار دیا ہے اور انگریزی، پنجابی اور ہندی زبان میں پوسٹرس شائع کروا کے اہم مقامات پر چسپاں کئے گئے ہیں۔ 42 سالہ دابی کو مختلف کمپیوٹر جرائم میں ملوث پایا گیا ہے۔ ایف بی آئی کا یہ بھی کہنا ہیکہ دابی ہندوستان فرار ہوچکا ہے۔ ایف بی آئی نے اس کا حلیہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا قد 5 فٹ 6 انچ ہے جبکہ وزن 140 تا 160 پاؤنڈس ہے اور آنکھوں کا رنگ براؤن اور بالوں کا رنگ سیاہ بتایا گیا ہے۔ 2007ء میں وابی اسکرامنیٹو کاونٹی، کیلیفورنیا سے فرار ہوگیا تھا کیونکہ اس نے اپنے سابق آجر کے کمپیوٹرس کو ہیک کرتے ہوئے اس میں موجود ڈیٹا کو حذف کردیا تھا۔ 21 جولائی 2008ء کو یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ نے فیڈرل گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔