واشنگٹن ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری کا نیا ویڈیو جاری کیا گیا ہے جس میں ہندوستانی ذیلی براعظم میں انتہاء پسند تحریک کی شاخ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ القاعدہ شرعی کمیٹی برائے پاکستان کے سربراہ عاصم عمر اس نئے گروپ ’’قاعدہ الجہاد‘‘ کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایک اور لیڈر استاد اسامہ محمود کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں الظواہری نے کہا کہ مجاہدین کو متحد کرنے کی 2 سال جاری رہی کوشش کے بعد ہندوستانی ذیلی براعظم میں القاعدہ کا قیام عمل میں آ سکا۔ یہ نئی شاخ ملا عمر کی قیادت میں وسعت اختیار کرے گی۔ اس سرزمین پر شریعت کا نفاذ اور مسلمانوں کی مقبوضہ اراضی کو واپس حاصل کرنا القاعدہ کا مقصد ہوگا۔ یہ برما ، کشمیر ، گجرات، بنگلہ دیش، احمدآباد اور آسام میں مسلمانوں کے کاز کیلئے کام کرے گی۔