چینائی 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دفتر میں ہوئے دھماکہ جس میں 2 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے 19 سال بعد ایک مقامی عدالت میں اس معاملہ کی سماعت کاآغاز ہوا۔ یاد رہے کہ 14 اپریل 1995 ء کو ریاست کے سنگھ پریوار کے ہیڈکوارٹر میں ہوئے دھماکہ میں ’’بائبل شانموگم‘‘ اور ایک دیگر شخص جس نے بم نصب کیا تھا، ہلاک ہوگئے تھے۔ اس موقع پر خصوصی پبلک پراسکیوٹر ایم وجئے راج کی جانب سے استغاثہ کے دو گواہوں سے پوچھ گچھ کی گئی جو اُس وقت دھماکہ کے مقام پر موجود تھے۔ دونوں گواہوں نے دھماکہ کے واقعات کا ایک بار تذکرہ کرتے ہوئے وہاں رونما ہوئے تمام حالات کو تفصیلی طور پر بتایا۔ استغاثہ کے تیسرے گواہ کی موت ہوچکی ہے لہذا عدالت کی جانب سے دیگر تین گواہوں کو سمن جاری کئے گئے تھے۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 29 اکٹوبر کو ہوگی۔