ہندوستانی تحقیقاتی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخ کو ہنوز قطعیت نہیں دی گئی : رجیجو

نئی دہلی ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی او رپاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی ملاقات ’’مثبت‘‘ نہیں اور پاکستان نے ہندوستان کے پٹھان کوٹ حملہ کے بارے میں انکشافات کی تردید نہیںکی۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ ہندوستان تحقیقاتی ٹیم بھی پڑوسی ملک کا دورہ کرے گی۔ تاہم اس دورہ کی تاریخ کو ہنوز قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ کانگریس، عام آدمی پارٹی اور شیوسینا نے پاکستانی ٹیم کو پنجاب میں ہندوستانی فضائیہ کے دورہ کی اجازت دینے پر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے بموجب مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستانی دہشت گرد گروپس جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی لگانے سے اقوام متحدہ کو روکنے چینی کوشش قابل مذمت ہے۔