واشنگٹن ۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک عدالت نے امریکی بحریہ کے ایک سینئر عہدیدار کو جس نے کنساس کے ایک شراب خانہ میں ہندوستانی انجینئر سرینواس کوچی بوتلہ کی جانب چیختے ہوئے کہا تھا کہ ’’میرے ملک سے نکل جاؤ ‘‘ اور اُس کے بعد اُس کا قتل کردیا تھا ۔ یہ واقعہ گزشتہ سال کا ہے ۔ کنساس کے ایک وفاقی جج نے ملزم ایڈم پورنگٹن کو 78 سال کی سزائے قید سنائی ہے اور اس سزا کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ 100 سال کی عمر ہونے تک پورنگٹن کو پیرول بھی نہیں ملے گی جبکہ اُس کی موجودہ عمر 52 سال ہے ۔ یاد رہے کہ جاریہ سال مارچ میں پورنگٹن نے سرینواس کو قتل کرنے کے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا ۔