واشنگٹن 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوباما نے ہندوستانی ۔ امریکن پروفیسر تھامس کیلاتھ کا باوقار نیشنل میڈل فار سائینس کیلئے انتخاب عمل میں لایا ہے ۔ یہ سائینس و انجینئرنگ کے شعبہ کے اعلی ترین ایوارڈ ہے ۔ 79 سالہ کیلاتھ جاریہ سال کے اواخر میں وائیٹ ہاوز میں منعقد ہونے والی تقریب میں دیگر نو انعام یافتگان کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کرینگے ۔ اوباما نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اسکالرس اور تخلیق کار ایسے ہیں جنہوں نے دنیا کو سمجھنے فہم میں اضافہ کیا تھا ۔ اپنے شعبہ جات میں اہم رول نبھایا ہے اور بے شمار زندگیوں کو بہتر بنایا ہے ۔