کابل،4 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی امدادی ورکر الکسیس پریم کمار کے تین روز قبل صوبہ ہیرات میں اغوام کے سلسلے میں افغان سکیورٹی فورسیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، اعلیٰ عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ افغان حکام نے ہندوستانی حکومت کو واقف کرایا کہ انھوں نے ایک شخص کو حراست میں لیا جس نے 47 سالہ پریم کمار کے اغوا میں مدد کی۔ دریں اثناء امریکہ، ہندوستانی اور افغان حکام کے ساتھ پریم کمار معاملے میں ربط برقرار رکھے ہوئے ہے۔
یوکرین میں تشدد میں اضافہ، ہندوستانی طلبہ کی واپسی
کیف 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپنے شہریوں کو حکومت ہند کے مشورے کے بعد یوکرین نے تشدد میں اضافہ کے پیش نظر خاص طور پر ہندوستانی طلبہ وطن واپس ہورہے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے بموجب یوکرین میں 4700 ہندوستانی طلبہ زیرتعلیم ہیں، جن کا تعلق کیرالا، ٹاملناڈو، آندھراپردیش، پنجاب، جموں و کشمیر ، مہاراشٹرا ، یوپی اور گجرات سے ہے۔