نئی دہلی 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جاب مارکیٹ میں بہتر ی سے قطع نظر ہندوستان میں 58 فیصد آجرین کو بعض عہدوں پر اہل امیدور تلاش کرنے میں مشکل ہورہی ہے کیونکہ اکاونٹنگ اور فینانس کے شعبہ میںماہرین کی قلت پائی جاتی ہے ۔ میان پاور گروپ کے دسویں سالانہ ٹیالنٹ شارٹیج سروے میںبتایا گیا کہ عالمی سطح پر 38 فیصد آجرین کو ماہرین کی قلت کا سامنا ہے ۔ ہندوستانی کمپنیوں کو بھی ماہرین کی قلت کا سامنا ہے لیکن صورتحال گذشتہ سال کے مقابلہ کسی حد تک بہتر ہے ۔ 2014 میں 64 فیصد آجرین کو اس طرح کی مشکل در پیش تھی۔ میان پاور گروپ انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر اے جی راو نے بتایا کہ آئی ٹی اور اکاونٹنگ پروفیشنلس کی مانگ بڑھ رہی ہے ۔ ہندوستان میں آجرین کو اکاونٹنگ اینڈ فینانس‘ آئی ٹی اسٹاف ‘سکریٹریز‘ ریسپشنسٹ ‘اڈمنسٹریٹیو اسسٹنٹ اور آفس سپورٹ عہدوں پر تقررات میں مشکل ہورہی ہے ۔ ہندوستان میں اس وقت جن دیگر ملازمتوں کیمانگ ہے ان میںٹیچرس ‘انجینئرس ‘کمیونکیشن اسٹاف‘ سیلس منیجر‘ ایکزیکٹیو ز ‘لیگل اسٹاف اور ریسرچرس شامل ہیں۔