نئی دہلی 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی شہریوں کو کویت میں گرفتار کرنے کی اطلاعات پر اور اس کے بعد جھگڑے کے ایک واقعہ میں جو دیگر ملک کے شہری سے ہوا تھا تقریبا 24 ہندوستانیوں کو ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیاگیا ہے اور ان سے مقامی قوانین کی پابندی کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ کویت میں 7 لاکھ 50 ہزار ہندوستانی برسر کار ہیں اور اچھے احترام کے حامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ ایک چھوٹے سے طبقہ یا برادری سے تعلق رکھتا ہے دیگر ممالک کے شہریوں کے بھی جگھڑے ہوچکے ہیں جن کے نتیجہ میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ سب کے سب ہندوستانی تھے اس لئے وزارت نے فوری اس معاملہ پر حکومت کویت سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ۔