ہندوستانیوں کو ماہی گیری کی اجازت نہیں:سری سینا

کولمبو 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا میتھری پالا سری سینا نے اپوزیشن کے اُن الزامات کو مسترد کردیاجہاں یہ کہا جارہا تھا کہ اُن کی حکومت نے ہندوستانیوں کو بھی ماہی گیری کے حقوق تفویض کئے ہیںاور کہا کہ انہوں نے ملک کے بحریہ کو یہ واضح احکامات دیئے ہیں کہ سری لنکا کی آبی حدود میں ماہی گیری کرنے والی کسی بھی کشتی کو ضبط کرلیا جائے گا ۔

سمندر میں لاپتہ امریکی کو بچالیا گیا
میامی3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی شخص جو دو ماہ تک سمندر میںلاپتہ ہوگیا تھا اور جسے معجزاتی طور پر وہاں سے گذرنے والے ایک بحری جہاز نے بچالیا اُس شخص کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا ۔ ایک پولیس گارڈ نے یہ بات بتائی ۔ اطلاعات کے مطابق 37 سالہ لوئس جارڈن جس کے بارے میں 29 جنوری کو لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔