واشنگٹن ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ نے آج ہندوستان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی اگر کوئی ملک ذمہ دارانہ طور پر مدد کررہا ہے تو وہ ہندوستان ہے اور یہی وجہ ہے کہ افغانستان، ہندوستان کے ساتھ حکمت عملی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیاء ایلائنس ویلز نے افغانستان پر ایک کانگریشنل سماعت کے دوران قانون سازوں کو بتایا کہ ہندوستان نے تجارتی کانفرنسوں کے انعقاد میں ایک اہم رول ادا کیا ہے تاکہ ایسی کمپنیاں جو افغانستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں وہ ہندوستان کو ایک لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرسکیں۔