ہندوجا برادران برطانیہ کے

دولتمند ترین افراد کی فہرست میں شامل
لندن۔11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوجا برادران برطانیہ کی دولتمند ترین افراد پر مشتمل 102 شخصیتوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ لارڈ سوراج پال اور دیگر 4 ہندوستانی نژاد افراد بھی شامل ہیں۔ ہندوجا برادران گزشتہ سال تیسرے مقام پر تھے لیکن ان کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا اور وہ سرفہرست مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

سیاست کے لئے ڈرون طیارے استعمال کرنے کا شمالی کوریا کا الزام
سیول۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ شمالی کوریا نے آج جنوبی کوریا پر الزام عائد کیا کہ اس نے حادثہ کا شکار ہونے والے جاسوس طیاروں کے بارے میں ایک کہانی تیار کی ہے تاکہ غرق ہوجانے والے بحری جہاز کے سانحہ سے عوام کی توجہ ہٹاسکے۔ ڈرون طیارے 24 مارچ اور 6 اپریل کے درمیان جنوب کے علاقہ میں 3 مختلف مقامات پر دستیاب ہوئے تھے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اسے واضح طور پر فوجی اشتعال انگیزی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ دھواں اُگلتی توپیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ ڈرون طیارے شمالی کوریا نے روانہ کئے تھے۔