ہندوتوا انتہا پسندی ناکام : کمل ہاسن

چینائی 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فلم اسٹار کمل ہاسن جو سیاست میں داخلہ کے اشارے دیتے آئے ہیں، اُنھوں نے ہندو انتہا پسندی پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ دائیں بازو کے گروپ تشدد پر اُتر آئے ہیں کیوں کہ اُن کی پرانی حکمت عملی ناکام ہونے لگی ہے۔ ہاسن نے ٹامل ہفت روزہ آنند وکاتن کے تازہ شمارہ میں اپنے کالم میں کوئی نام نہیں لئے لیکن الزام عائد کیاکہ دائیں بازو کی تنظیمیں اپنی چال بدل دی ہے۔ پہلے یہ لوگ تشدد کے بغیر کام کرتے تھے اور تشدد پر اُتر آئے ہیں۔