نئی دہلی۔ 29مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بجلی کی مرکزی اتھارٹی کے مطابق ،جو بجلی کی سرحد پار تجارت کیلئے حکومت ہند کی نامزد اتھارٹی ہے ، ہندستان بجلی درآمد کرنے والے ملک سے ، بجلی برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے ۔ رواں سال 17-2016 (اپریل سے فروری 2017) کے دوران ہندستان نے نیپال، بنگلہ دیش اور میانما کو تقریباً 5798 ملین یونٹس برآمد کیے ، جو بھوٹان سے درآمد کی گئی تقریباً 5585 ملین بجلی کی درآمد سے 213 ملین یونٹس زیادہ ہے ۔ پچھلے تین برسوں میں نیپال اور بنگلہ دیش کو برآمد کی جانے والی بجلی میں بالترتیب 2.5 اور 2.8 گنا اضافہ ہوا۔ ۔ 1980 کی دہائی کے وسط میں ، جب سے بجلی کی سرحد پار تجارت شروع ہوئی ہے ، تبھی سے ہندستان ،بھوٹان سے بجلی درآمد کررہا ہے ۔