ہند، کناڈا ’یک دوجے کیلئے‘ مودی کی ہم منصب ٹروڈو سے ملاقات

واشنگٹن ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان اور کناڈ ’’ایک دوسرے کیلئے بنے‘‘ ہیں۔ انھوں نے یہ تبصرہ کناڈا کے اپنے ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے پہلی مرتبہ ملاقات میں کیا، جس کے دوران قائدین نے نیوکلیئر تعاون پر پیشرفت کے بشمول باہمی روابط کا جائزہ لیا۔ ٹروڈو گزشتہ سال برسراقتدار آنے کے بعد سے دونوں کی یہ پہلی ملاقات ہوئی۔ دریں اثناء وزیراعظم مودی نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کی، اور ’’لچکدار‘‘ باہمی شراکت داری کو بڑھاوا دینے کے طریقوں پر غوروخوض کیا۔