ہند، پاک کا نیوکلیئر تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ

نئی دہلی۔یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان نے آج نئی دہلی اور اسلام آباد میں بیکوقت سفارتی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے نیوکلیئر تنصیبات اور دیگر مراکز کی فہرست کا تبادلہ کیا جو تین دہے قدیم باہمی معاہدے کی رو سے ہوا ہے۔ وزارت امور خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں فریق نے نیوکلیئر تنصیبات کیخلاف حملے کے انسداد سے متعلق باہمی معاہدے کے تحت یہ اقدام کیا ہے۔ یہ معاہدہ 31 ڈسمبر 1988ء کو دستخط کیا گیا تھا اور 27 جنوری 1991ء سے نافذ العمل ہے،جس سے دونوں ملک نیوکلیئر تنصیبات سے واقف ہوتے ہیں۔