نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت کی مہم کا جواب
واشنگٹن ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستانی امریکیوں نے عہد کیا کہ ’ ہم یہیں رہیں گے ‘ ۔ امریکہ میں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف بڑھتے نفرت پر مبنی جرائم پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان ہندوستانی نژاد امریکیوں نے کہا کہ امریکہ میں ہمارا قیام ہے اور رہے گا ۔ یہ ملک ہمارا ہے ہم کو کسی کی پرواہ نہیں ہے ۔ بندوق بردار یا صدر ( ڈونالڈ ٹرمپ ) کیا کہتے ہیں اس کی ہم کو پرواہ نہیں ہے ۔ ہم یہاں ہیں یہاں رہیں گے ۔ ہم اپنے حقوق کا مطالبہ برقرار رکھیں گے ۔ ایمگرینٹس کے اس اہم ملک میں یکساں مقام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ یہاں ٹاون مباحث میں حصہ لیتے ہوئے ساوتھ ایشین امریکنس لیڈنگ ٹوگیدر تنظیم سے وابستہ سمن رگھوناتھن نے کہا کہ اس ساوتھ ایشیا گروپ نے ملک بھر میں اس طرح کے ٹاون پالیسی قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ امریکہ کے موجودہ حالات کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ ہم تمام ہندوستانی نژاد و امریکیوں کو متحد ہو کر اپنے عہد کو پورا کرنے پر زور دینا ہوگا ۔۔