دھمتری،23ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری کے سابق فوجیوں کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہیں۔چھتیس گڑھ سابق فوجی کونسل کے دھمتری ضلعی صدر کے پی ساہو کے ساتھ وفد کل یہاں کلکٹر سے ملا۔اس وفد میں روی وشواس اور نارائن راؤ شنڈے جیسے سینئر سابق فوجی بھی تھے ۔سابق فوجیوں نے کہا کہ اڑی میں فوج کے 18جوانوں کی شہادت سے ہمارا خون کھول رہا ہے ۔ہماراضمیر ہمیں لعنت ملامت کررہا ہے اور لڑائی میں جانے کیلئے ہم پرجوش ہیں۔پاکستان کے ساتھ لڑائی کا اعلان ہوتا ہے تو ہم سرحد پر جانے کیلئے تیار ہیں۔آج بھی ہماری وردی اور بیگ تیار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دھمتری ضلع میں رہنے والے سابق فوجی 1962،1965،1971اور کارگل کی لڑائی میں حصہ لے چکے ہیں۔