نئی دہلی ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا نے بین الاقوامی سرحد کے پاس پاکستانی دستوں کے ہاتھوں ایک بی ایس ایف جوان کی ہلاکت کو آج ’’وحشیانہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس مسئلے کو پاکستان کے پاس ’’مناسب‘‘ انداز میں اٹھائے گا۔ ترجمان وزارت امور خارجہ راویش کمار نے کہا کہ ہم معاملہ کے حقائق کا پتہ چلارہے ہیں۔