ہم نے ہمیشہ امریکہ کیخلاف صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا : ظریف

ٹوکیو ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے تاریخی نیوکلیئر معاہدہ سے امریکہ کے الگ ہوجانے کے باوجود ایران نے زبردست صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے اس کے باوجود امریکہ یکے بعد دیگرے کوئی نہ کوئی کشیدگی پیدا کررہا ہے جو ایران کیلئے ناقابل قبول ہے۔ جواد ظریف اس وقت جاپان میں ہیں جہاں وہ جاپانی عہدیداروں سے بات چیت کررہے ہیں۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال مئی میں امریکہ ایران کے تاریخی نیوکلیئر معاہدہ سے جو جوائنٹ کمپرہنسیو پلان آف ایکشن (JCPOA) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سے علحدہ ہوگیا تھا جبکہ ایران ہمیشہ معاہدہ کا پابند رہا ہے لیکن امریکہ نے ایران کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند نہیںکیا ہے۔