ہم سبرتا رائے کو سزا نہیں دے رہے ہیں : سپریم کورٹ

نئی دہلی۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سہارا گروپ کے سربراہ سبرتا رائے کی تہاڑ جیل میں محروسی برقرار رہے گی ۔ سپریم کورٹ نے انہیں اور کمپنی کے دو ڈائریکٹرس کو احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو سزا نہیں دے رہے ہیں بلکہ تحقیر عدالت کے معاملے کو علیحدہ نمٹا جائے گا۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ گروپ کی جانب سے 10 ہزار کروڑ روپئے کا کیا گیا مطالبہ ضمانت کا مچلکہ نہیں ہے۔ ہم کسی کو سزا نہیں دے رہے ہیں بلکہ صرف احکامات پر عمل کیلئے زور دے رہے ہیں۔ یہ درست نہیں ہے کہ عدالت میں جمع کی جانے والی 10 ہزار کروڑ روپئے کی رقم ضمانت کا مچلکہ ہے۔