کوالالمپور ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملیشیا مہاترمحمد نے دو خواتین کی جنہوں نے ہم جنس پرستی کے جرم کا اعتراف کیا ہے، سخت شرعی قوانین کے تحت تازیانوں کی سزاء دینے پر اس کی مذمت کی۔ اس سزاء کے بعد عالمگیر سطح پر تنقید کا ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
راجیو گاندھی قتل معاملہ ،ملزم کی عرضی پر غور کرنے گورنرکی اپیل
نئی دہلی،6ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ٹاملناڈو کے گورنر کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے مجرم اے جی پیراریولن کی رحم کی درخواست پر غور کرنے کو کہا ہے ۔جسٹس رنجن گوگوئی،جسٹس نوین سنہا اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے معاملے کو نپٹاتے ہوئے ٹاملناڈو کے گورنر کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے کے قصورواروں کی رحم کی درخواست پر غور کریں۔