ہم جنس پرستی پر نئی درخواست چیف جسٹس کے حوالے

نئی دہلی، 29  جون (یو این آئی) سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے آج ہم جنس پرستی کو جرائم کے زمرہ سے ہٹانے سے متعلق ایک نئی درخواست کو چیف جسٹس کے پاس بھیج دیا۔ جسٹس ایس اے بوبڑے اور جسٹس اشوک بھوشن کے دو رکنی بنچ نے رقاص این ایس جوہر، صحافی سنیل مہرہ، شیف ریتو ڈالمیا، ہوٹل کاروباری امن ناتھ اور کاروباری عائشہ کپور کی نئی درخواست کو چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کو سونپ دی، جویہ طئے کرینگے کہ اس درخواست کی کس طرح کی جائے۔