نئی دہلی۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ہم جنس پرستوں کی باہمی مرضی کے ساتھ کئے جانے والے جنسی اختلاط کو جرم کے زمرہ سے خارج کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے ایک حصہ سے الفاظ نہیں کریں گے، جس میں جنسی نوعیت اور پسند کو بھی اظہار خیال کی آزادی کا حصہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ وہ (جیٹلی) محسوس کرتے ہیں کہ ایسا کرنے سے کسی اسکول، ہاسٹل، قید خانہ (جیل) یا فوجی محاذ پر کسی بھی قسم کی ہم جنس پرستی یا عام (مرد؍ عورت) جوڑوں کے جنسی اختلاط کو باز رکھنے کے مسئلہ پر سوالات اُٹھ کھڑے ہوں گے۔ جیٹلی نے (شوہر ؍ بیوی کے) رشتہ ازدواج میں خیانت (کی اجازت) سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ایک حصہ سے بھی اختلاف کیا اور کہا کہ اس (فیصلے) سے ہندوستانی خاندانی نظام بھی مغربی خاندانی نظام میں تبدیل ہوجائے گا۔