ہم اپنا توازن کیسے قائم رکھتے ہیں؟

بچو! جب ہم اپنے جسم کا توازن مستقلاً قائم کررہے ہوتے ہیں۔ ایک کے بعد ایک قدم اٹھانے کی صورت میں ہم اس طرح اپنی ہڈیوں کے جوڑوں پر دباؤ ڈالتے ہیں اور ہمارے عضلات جسم کو آگاہ کرتے ہیں کہ اسے کیسے آگے بڑھنا ہے۔ سیدھے متوازن انداز میں ہونے کی صورت میں انسانی جسم کے تقریباً 300 عضلات مل کر کام کررہے ہوتے ہیں۔ چلنے کے دوران ہم نہ صرف اپنا توازن برقرار رکھتے ہیں بلکہ اپنی مدد کے لئے دو قوتوں کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ ان میں پہلی قوت ہوا کا دباؤ ہے۔ ہماری ران کی ہڈی (Thigh Bone)، کولہے کے جوڑ Hip Joint میں اس قدر آسانی سے فٹ ہوجاتی ہے کہ وہاں کوئی خلا باقی نہیں رہتا۔ ٹانگوں پر پڑنے والا ہوا کا دباؤ انہیں سیدھا رہنے میں مدد دیتا ہے۔ یہی ہوا کا دباؤ ٹانگ کو ہوا میں بہ آسانی بلند کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ دوسری قوت جو چلنے کے دوران ہماری مدد کرتی ہے، زمین کی کشش ثقل (Gravity) ہے جب ہم اپنی ٹانگ اٹھاتے ہیں تو زمین اسے اپنی طرف کھینچ رہی ہوتی ہے۔