جموں25اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے سینئر لیڈر جاوید مصطفی میر نے کہا ہے کہ ہمیں ہمیشہ اپنے ملک کے حق میں بولنا چاہئے ۔نروال جموں میں واقع پارٹی کے دفتر پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے جاوید میر نے کہا ’ہم اس ملک کے باشندے ہیں اور بحیثیت ہندوستانی میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں اپنے ملک کے حق میں بولنا چاہئے ‘۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کچھ بھی کہے لیکن ہمیں اپنے ملک کی ہی وکالت کرنی چاہئے ۔وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے حلقہ انتخاب چاڈورہ سے تین مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے جاوید میر نے رواں برس جنوری میں پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ پھر 27 مارچ کو انہوں نے شاہ فیصل کی جماعت جموں کشمیر پیپلز مومنٹ میں شمولیت اختیار کی۔