٭ دنیا میں ایسے لاکھوں درخت ہیں جنہیں ان گلہریوں نے اگایا ہے جو دانوں کو زمین میں چھپاکر بھول جاتی ہیں کہ انہوں نے دانے کہاں چھپائے تھے۔
٭ قدرت نے گدھے کی آنکھوں کی پتلیوں کی بناوٹ کچھ اس طرح بنائی ہے کہ وہ اپنے چاروں پیروں کو ایک ساتھ دیکھ سکتا ہے۔
٭ اونٹ کی آنکھ میں تین پلکیں ہوتی ہیں جو اسے ریگستان میں اڑنے والی ریت سے محفوظ رکھتی ہیں۔
٭ چمگاڈر اپنی پناہ گاہ سے نکلتے وقت ہمیشہ بائیں طرف ہی مڑتا ہے۔
٭ ژراف کی زبان اتنی لمبی ہوتی ہے کہ وہ اس سے اپنے کان بھی صاف کرسکتا ہے۔
٭ ڈالفن مچھلی ایک آنکھ کھلی رکھ کر سوتی ہے۔
٭ پینگوئن ایک ایسا پرندہ ہے جو تیر تو سکتا ہے مگر اُڑ نہیں سکتا۔
٭ چھچھوندر ایک رات میں تقریباً 300 فٹ کی دُوری تک کھدائی کرسکتی ہے۔
٭ جھینگر سرکٹنے کے بعد بھی کئی ہفتوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔ دراصل وہ سر کٹنے سے نہیں بلکہ بھوک سے مرتا ہے۔