ہمیں اقتدار پر آنے کا یقین نہیں تھا : گڈکری

وزیراعظم کے وعدے پر اپوزیشن کانگریس کی تنقید ، بی جے پی پریشان
ممبئی ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ہر شہری کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ روپئے جمع کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی کے وعدہ پر مراٹھی چینل سے حال ہی میں نشرکیا گیا کہا کہ ’’ہمیں بھرپور یقین تھا ہم برسراقتدار نہیں آئیں گے۔ اب جبکہ ہم برسراقتدار ہیں عوام ہمیں اپنے وعدے یاد دلا رہی ہے، اس پر ہم صرف ہنس دیتے اور آگے بڑھ جاتے ہیں‘‘۔ گڈکری نے اعتراف کیا کہ بی جے پی کے برسراقتدار آنے کی سب سے بڑی وجہ جھوٹے وعدے تھے۔ ٹی وی شو پر بی جے پی کے سینئر قائد کے اس اعتراف پر بھگوا پارٹی پریشان ہوگئی اور کانگریس نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ویڈیو جھلکی اپنے ٹوئیٹر پر شائع کی اور کہا کہ گڈکری نے ثابت کردیا ہے کہ مرکزی حکومت جملوں اور جھوٹے وعدوں پر قائم ہے۔ راہول گاندھی نے بھی مودی کومت پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ عوام بھی اب یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پارٹی کی ضروریات کی تکمیل کیلئے حکومت نے ان کے جذبات اور یقین سے کھلواڑ کیا ہے۔