سیف علی خان ڈائرکٹر ساجد خان کے ڈائرکشن میں ملٹی اسٹار کاسٹ والی کامیڈی فلم میں کام کریں گے۔ سیف علی خان اور ساجد خان فی الحال ’’ہمشکلس‘‘ پر کام کررہے ہیں۔ جس میں سیف تین کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی پہلی فلم کا پہلا شیڈول مکمل کیا ہے اور ان دونوں پھر سے ایک ساتھ ایک کامیڈی فلم میں کام کریں گے۔ ساجد نے بتایا اگلے سال 20 جون کو ہمشکلس کی ریلیز کے بعد ہم اگلی فلم پر کام کرنا شروع کردیں گے۔ اس کامیڈی فلم میں کئی ستارے ہوں گے اور سیف مرکزی کردار میں ہوں گے۔ اس فلم کا پروڈکشن یوٹی وی کی جانب سے کیا جائے گا اور یہ سال 2014ء کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔ یہاں بتاتے چلیں کہ ہمت والا کی بری طرح سے ناکامی کے بعد جہاں جئے دیوگن نے ساجد کا ساتھ چھوڑ دیا تھا وہیں جوکر کی بری طرح ناکامی کے بعد اکشے نے فرح اور ساجد گروپ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ایسے میں ساجد کو کوئی نامی اسٹار نہیں مل پارہا تھا تب ساجد نے اپنے ہوم پروڈکشن میں کام کرتے رہے سیف علی خان کا ہاتھ تھام لیا۔
بھوشن کمار کی فلم میں سلمان خان کا مہمان رول
ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار کی پتنی دویا کھوسلہ جلد ہی ایک فلم بنانے والی میں ’’یاریاں‘‘ نام کی اپنی فلم میں دو یانے سلمان سے ایک مہمان رول کرنے کی گذارش کی ہے۔ سلمان کے بھوشن کمار کے ساتھزبردست تعلقات ہیں اور وہ ان کی بیوی دویا کی فلم میں یہ رول کرنے کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سلمان کو کہا گیا ہے کہ اس فلم کے لئے سلمان کی تاریخوں کے مطابق شوٹنگ کی تاریخیں رکھی جائیں گی۔ اس فلم میں نئے اداکار ہمنشو کوہلی اور اولین شرما اہم کرداروں میں ہیں۔ سلمان اب اس فلم میں کس طرح کے مہمان رول میں نظر آئیں گے یہ تو ظاہر نہ ہوگا لیکن اتنا طے ہے کہ فلم نئے سال میں شروع ہوگی، مکمل ہوگی اور ریلیز بھی کردی جائے گی۔