ہمایوں نگر اور گولکنڈہ میں ایک شخص نے ہلچل مچادی

حیدرآباد 7 مئی ( سیاست نیوز ) علاقہ ہمایوں نگر اور گولکنڈہ میں ایک شخص نے ہلچل مچادی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فرید عرف خربوزہ فرید علاقہ نامپلی میں ایک میکانک شیخ عمران سے فورڈ کار چھین کر فرار ہوگیا ۔ اسی طرح گولکنڈہ علاقہ میں بھی فرید نے چاقو کی نوک پر 10 ہزار روپئے لوٹ لئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرید کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے ہیں اور آج کے تازہ ترین واقعات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔