ہماچل پردیش کے کلو میں زلزلہ

شملہ ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ہماچل پردیش کے کلو ڈسٹرکٹ میں ہفتہ کو اوسط شدت کا زلزلہ آیا جس کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ۔ میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ زلزلہ ہفتہ کو 12.52 بجے شب کلو میں اور اس کے اطراف محسوس کیا گیا ۔ تاہم اس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی فوری اطلاعات نہیں ہیں ۔۔