شملہ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقل ترین اور اعظم ترین درجہ حرارت میں دو درجے کا ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے بموجب اقل ترین درجہ حرارت 2.8 درجہ سیلسیس درج کیا گیا۔ جبکہ اعظم ترین درجہ حرارت میں ریاست گیر سطح پر ایک تا دو درجہ سیلسیس کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔