ہماچل پردیش میں کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے

شملہ ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش کے منڈی ڈسٹرکٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریخترپیما پر اس کی شدت 4.2 نوٹ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے صبح کی اولین ساعتوں میں 4.32 بجے محسوس کئے گئے۔ اس وقت لوگ محوخواب تھے۔ زلزلہ کی شدت منڈی سے شمال مشرق کی جانب 10 کیلو میٹر گہرائی میں تھی۔ شملہ کے محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر منموہن سنگھ نے یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ قرب و جوار کے علاقوں میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے البتہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔