ہماچل پردیش میں شدید سر دی کی لہر ، پہاڑیوں پر برفباری

شملہ ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ لاہول اسپتی ، چنور اور کلواضلاع میں سردی کی شدت زیادہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب درہ روہتانگ میں تازہ برفباری کے بعد اسے گاڑیوں کی نقل و حرکت کیلئے بند کردیا گیا ۔ برفباری تقریباً 10 سنٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ کوکسر میں 4 سنٹی میٹر اور گونڈولا و کالپا میں 2 سنٹی میٹر برفباری ہوئی ۔ کیلانگ ریاست کا سردترین مقام ریکارڈ کیا گیا ۔ جہاں اقل ترین درجہ حرارت منفی 4.9 درجہ سیلسیس تک پہونچ گیا ۔ کالپا میں منفی 0.6 درجہ سیلسیس درجہ حرارت تھا ۔