شملہ ۔ /25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)تقریباً 50 آئی آئی ٹی طلبہ ہماچل پردیش کی وادی لاہول سے ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ 500 سے زیادہ افراد بچالئے گئے جو وادی لاحول اور ضلع اسپیتی میں پھنسے ہوئے تھے ۔ ریاست میں بارش سے متعلقہ حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ مزید 4 اموات کی آج اطلاع ملی ۔ 6 افراد پر مشتمل نئی دہلی کے متوطن کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ تازہ اموات کی ریاست کے دیگر علاقوں سے ہنوز کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ صرف شملہ میں دو مزدور مکان پر پتھر گرنے سے دب کر ہلاک ہوگئے ۔ ریاست میں آج بعض مقامات پر بارش ہوئی ۔