ہماچل پردیش میں برفباری ‘سردی کی لہر جاری

شملہ ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )  شدت کی سرد لہر کے حالات ہماچل پردیش کے بیشتر علاقوں میں آج بھی برقرار رہے ۔ بلند پہاڑی مقامات پر جہاں قبائلی مقیم ہیں جیسے لاہول ‘ اسپیٹی اور روہتانگ میں تازہ برفباری ہوئی ‘باقی ریاست میں شدید سردی کی لہر گذشتہ چند دنوں سے جاری ہے ۔ مطلع صاف رہا ۔ ٹھٹھرا دینے والی سرد ہوائیں چلتی رہیں ‘ اقل ترین درجہ حرارت میں معمولی سا اضافہ ‘ بعض مقامات پر دیکھا گیا ۔ مقامی محکمہ موسمیات نے بارش ‘ گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش قیاسی کی ہے ۔ چار دن تک برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہنجے کا امکان ہے ۔
مظفر نگر سے تشدد کے بعد 9قیدی منتقل
مظفر نگر ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ضلعی جیل سے 9قیدی جن پر مبینہ طور پر فرنیچر کو نقصان پہنچانے ‘ تشدد اور جیل کے عملہ کو دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں مختلف جیل خانوں میں منتقل کردیئے گئے ۔ 9قیدی بشمول ویویک جسے موبائیل فون اور سم کارڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا ‘ پڑوسی اضلاع کی مختلف جیلوں کو منتقل کئے گئے کیونکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اے کے سنگھ اور جیل سپرنٹنڈنٹ راکیش سنگھ نے اس کا حکم دیا تھا ۔