ہماچل: شادی میں آئے پانچ لوگوں کی آگ لگنے سے موت

شملہ، 23 جولائی (یواین آئی) ہماچل پردیش کے ضلع منڈی کے نیرچوک بازار میں شادی کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے دو خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ لوگوں کی جل کر موت ہو گئی۔منڈی کے ڈپٹی کمشنر رگ وید ٹھاکر نے بتایا کہ یہ لوگ ایک کمرے میں سو رہے تھے اسی درمیان بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی اور اچانک ایل پی جی سلنڈر میں دھماکہ ہونے سے ان کی موت ہو گئی۔حادثے کے وقت یہ لوگ سو رہے تھے ۔ وہاں آج شادی کے بعد ضیافت کا اہتمام ہونے والا تھا۔فائربریگیڈکے عملے نے آگ پر کچھ ہی دیر میں قابو پا لیا۔ مرنے والوں کی شناخت نریندر سونی (65)، بینا سونی (60) سدیش سہیل (75)، مونا (40) اور ساحل (8) کے طور پر ہوئی ہے ۔ یہ لوگ دو خاندانوں سے تھے اور شادی کی تقریب میں شریک ہونے آئے تھے ۔