ہماچل اور جموں میں زلزے کے جھٹکے

شملہ، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش کے چمبا اور جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں جمعرات کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے کسی بھی قسم کاجانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔محکمہ کے مطابق ہماچل کے ضلع چمبا میں رات کو تقریبا ساڑھے 12 بجے 3.5 کی شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز ہماچل پردیش اور جموں وکشمیر کی پہاڑیوں میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔اس کے بعد صبح ساڑھے آٹھ بجے کشمیر میں دوبارہ 3.1 کی شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اس کا مرکز جموں و کشمر کی پہاڑیوں میں زمین کی سطح سے پانچ کلو میٹر نیچے تھا۔