ہمارے اورپڑوسیوں کے خطرات مشترکہ ہیں:افغان صدر

برسلز۔ 3 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ غیر مملکتی عناصر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں، ہمارے اور پڑوسیوں کے خطرات مشترکہ ہیں، برسلز میں نیٹو کے سکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ افغانستان بالواسطہ جنگ کاحصہ نہیں بننا چاہتا۔ افغانستان بہترمستقبل کے قیام اور ماضی کو بھلانے کیلئے پرعزم ہے۔ افغان فوج کا جذبہ انتہائی بلند ہے۔ افغانستان ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔