سالار جنگ میوزیم میں تقریب و مشاعرہ ، مختلف شخصیتیں مدعو
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ہماری منزل کی اشاعت کے پچاس سال کی تکمیل پر 30 جولائی کو 11 بجے دن سالار جنگ میوزیم ، گولڈن جوبلی تقریب منعقد ہوگی ۔ مجلس صدارت میں حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ العلماء تلنگانہ و آندھرا اسٹیٹ اور جناب عابد رسول خاں چیرمین اسٹیٹ ماینارٹیز کمیشن ، ریاست تلنگانہ و آندھرا شامل ہیں ۔ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں ’ ہماری منزل ‘ کے خصوصی شمارے گولڈن جوبلی نمبر کی رونمائی عمل میں آئے گی ۔ بحیثیت مہمان خصوصی جناب جلال الدین اکبر ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود اور بحیثیت مہمانان خصوصی و مقررین پروفیسر میر تراب علی ، ڈاکٹر نسیم الدین فریس ، ڈاکٹر جنید ذاکر ، اظہار خیال کریں گے ۔ جناب عارف الدین احمد خیر مقدمی اور جناب شفیع اقبال چیف ایڈیٹر ہماری منزل تعارفی تقریر کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ بعد ازاں جناب صادق نوید کی صدارت میں مشاعرہ ہوگا ۔ جناب اطیب اعجاز نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ شعراء کرام جلال عارف ، صوفی سلطان شطاری ، نثار احمد کلیم ، سردار سلیم ، ڈاکٹر نسیم الدین فریس ، شفیع اقبال ، ڈاکٹر روف خیر ، مصحف اقبال توصیفی ، جگجیون لال استھانہ سحر ، ڈاکٹر مسعود جعفری ، مومن خاں شوق ، یوسف روش ، ڈاکٹر راہی ، شاہ نواز ہاشمی ، شکیل حیدر ، قابل حیدرآبادی ، تشکیل احمد رزاقی ، طنز و مزاح کے شعراء وحید پاشاہ قادری ، شاہد عدیلی ، سردار اثر ، واحد نظام آبادی ، محترمہ منور النساء منور ، محترمہ حنا شہیدی ، محترمہ تقیہ غزل ، ڈاکٹر صبیحہ نسرین ، محترمہ ارجمند بانو کلام سنائیں گے ۔۔