ہماری بات

بچو! اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو بھی سب پیار کریں اور آپ کی مثال دیں ، اپنے پاس بٹھائیں اساتذہ اور گھر والوں اور دوستوں میں آپ کو عزت ملے تو آپ کو چاہئے کہ آپ ہمیشہ اچھی باتیں سیکھیں اور اچھی عادتیں اپنائیں ۔
٭ جب کسی سے ملیں سلام میں پہل کریں۔
٭ ہمیشہ نرم لہجے میں بات کریں چیخ پکار سے گریز کریں۔
٭ بڑوں کا احترام کریں۔
٭ اپنے امی ابو اور اساتذہ کا کہنا مانیں۔
٭ چھوٹوں سے پیار سے بات کریں۔
٭ پانی ہمیشہ بیٹھ کر اور تین سانس میں پئیں۔
٭ دوستوں سے لڑائی جھگڑا نہ کریں ۔
٭ اگر کوئی مشکل میں ہے تو اس کی مدد کریں۔
٭ کوئی سو رہا ہوتو زور زور سے نہ بولیں ۔
٭ کھانا شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ ضرور پڑھیں۔
٭ اپنی چیز استعمال کرنے کے بعد ہمیشہ اپنی جگہ پر رکھیں ۔
٭ کبھی جھوٹ نہ بولیں جھوٹ بولنے والے کو اللہ پسند نہیں کرتا ۔
٭ نماز کی پابندی کریں۔
٭ رات کو جلدی سوجائیں اور صبح جلدی اٹھیں۔
٭ صفائی نصف ایمان ہے ۔ اس کا خیال رکھیں ۔
٭ بغیر اجازت کسی کی چیز کبھی استعمال نہ کریں۔
٭ کسی سے وعدہ کریں تو ہمیشہ پورا کریں۔
٭ گھر سے باہر جانے پر اللہ حافظ کہہ کر نکلیں ۔
٭ اسکول کا کام وقت پر کریں ۔