ہماری بات

آگے بڑھنے کے لئے تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے لیکن ایسا ہو نہیں رہا ہے ۔ اسے اس طرح سمجھیں کہ پانچ سے گیارہ سال کی  عمر کے تقریباً ایک کروڑ بچے کام کرتے ہیں چار فیصد بچے کبھی اسکول نہیں گئے ۔ 58 فیصد بچے پرائمری اسکول بھی پورا نہیں کرتے اور 90 فیصد ہائی اسکول سے پہلے ہی پڑھائی چھوڑ دیتے ہیں ۔
اس کے ساتھ ہی ساتھ بہت سے اسکولوں کے اساتذہ یہ بھی کہتے ہیں کہ بہت سے بچے ریسیز میں کسی طرح سے باہر نکل جاتے ہیں اور اسکول کے وقت تک ادھر ادھرگھومتے ہیں اور اس کے بعد اسکول بیگ لٹکا کر گھر پہونچ جاتے ہیں ۔بچو ! خدا کے واسطے اپنے مستقبل کی فکر کیجئے ۔ یہی وہ دن ہیں جو آپ کو آگے بڑھنے میں مدد کریں گے ۔ سجائیں گے سنواریں گے ۔ جن بچوں کا رزلٹ اچھا ہوگا انشاء اللہ تعالی ان کیلئے آگے کے راستے کھل جائیں گے اور انہیں اچھی ملازمت اچھا عہدہ ، اچھی پوزیشن حاصل ہوگی ۔ آپ میری اس بات کو گرہ میں باندھے لیجئے اور پڑھنے میں تعلیم کو مکمل کرنے میں جی جان سے لگ جائیے۔                                                      …چاچا جان