حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) شمال مغربی خلیج بنگال اور آس پاس کے خطہ کے بالائی حصے میں ہوا کا دباؤ طوفانی شکل اختیار کررہا ہے۔ یہ علاقے بنگلہ دیش کے جنوبی حصے اور آس پاس کے علاقوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ اِس تبدیلی کے زیراثر چند مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش یا بوندا باندی کا غالب امکان ہے۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں ابھی تک کمزور ثابت ہوا ہے۔ حیدرآباد میں شام یا رات کے اوقات میں بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ درجہ حرارت 33 ڈگری اور 24 ڈگری سیلسیس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ دریں اثناء تلنگانہ کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی ہے۔