کابل ۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان نے چیک پوسٹوں پر حملوں میں کم سے کم بیس پولیس ملازمین کو ہلاک کر دیا ہے۔درجنوں طالبان جنگجوؤں نے موسیٰ قلعہ کے شورش زدہ اور دور افتادہ ضلع میں یہ حملے کئے۔طالبان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ان حملوں میں کم سے کم 25 پولیس والوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ بھی ان کے ہاتھ لگا ہے۔