کابل۔ 28 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) صوبہ ہلمند کے فوجی اڈہ میں خود کش کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے ۔ چار عام شہری اوردو فوجی اہلکار مہلوکین میں شامل ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ کسی گروپ نے بھی اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔