ہلاکت کی خبر غلط ہے: ابوبکر شیخو

ابوجا۔ 2 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افریقی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے رہنما ابوبکر شیخو نے نائجیریا کی فوج کے اس دعوے کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شیخو کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ بات بوکو حرام کے رہنما نے ایک ویڈیو میں کہی جو کہ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے حاصل کی ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اس کٹر اسلامی تنظیم نے اپنے زیر قبضہ نائجیریا کے کئی علاقوں میں خلافت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شیخو کی ہلاکت کا دعویٰ نائجیریا نے گزشتہ ہفتے کیا تھا۔