ہلاری کو ٹرمپ پر صرف 4 فیصد کی سبقت

ری پبلیکن امیدوار کو 44% اور ڈیموکریٹک کو 48%
واشنگٹن۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کو اپنے حریف ری پبلیکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابل مزید 4% کا نقصان ہوا ہے۔ اب ہلاری ، ٹرمپ سے صرف 4% ہی آگے ہیں۔ امریکہ کے تازہ سروے میں بتایا گیا کہ ہلاری کلنٹن کو 48% عوام کی تائید حاصل ہے جبکہ ان کی حریف ڈونالڈ ٹرمپ کو 44% حاصل ہوئے ہیں۔ این بی سی نیوز سروے منکی ویکلی الیکشن ٹریکنگ پول کے مطابق اب بھی ہلاری کو ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے۔ سابق میں ٹرمپ کو 42% عوام کی تائید حاصل تھی۔ لبرٹین گیری جانسن کو 11 پوائنٹس حاصل ہیں۔ یہ پول 5 ستمبر کے 11 ستمبر کے درمیان 16,220 رجسٹرڈ ووٹرس میں کروایا گیا تھا۔ سابق پول میں انہیں تنظیموں نے چند ہفتے قبل سروے کرایا تھا جس میں ہلاری کو ٹرمپ پر 2 عددی سبقت حاصل تھی، لیکن اب وائٹ ہاؤز کی دوڑ میں شامل ان دونوں امیدواروں میں دھیرے دھیرے کانٹے کی ٹکر بنتے جارہی ہے۔

43 ملین امریکی سطح غربت سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں
واشنگٹن۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی مردم شماری رپورٹ کے مطابق زائد از 43 ملین امریکی شہری سطح غربت سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں۔ دنیا کی سب سے طاقتور معیشت والے اس ملک میں غربت کا اندازہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ 16 برسوں کے درمیان غریبی کی سطح تیزی سے کم ہوئی ہے۔ امریکی مردم شماری بیورو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 13.5% امریکی شہری سطح غربت سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں۔ یہ سروے 2015ء میں کروائے گئے مردم شماری کے مطابق ہے۔ 2008ء کے مالیاتی بحران کے بعد سے امریکہ میں سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔