نیویارک ۔ /11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن آج یہاں منعقدہ 9/11 تقریب سے اٹھ کر چلی گیئں وہ اچانک علیل ہوگیئں ۔ تقریب کے دوران بے چینی اور گھٹن محسوس کررہی تھیں ۔ وہ نیویارک کے پاش فلیٹرن علاقہ میں واقع اپنی دختر کے اپارٹمنٹ کو روانہ ہوگیئں جہاں انہوں نے آرام کیا ۔ 68 سالہ کلنٹن کے مددگاروں نے کہا کہ ہلاری کو بخار اور سردرد تھا ، اب وہ بہتر ہیں ۔